ہریانہ،20فروری(ایجنسی) آج تین اور شہروں میں کرفیو لگایا گیا جس میں سونی پت، گوهانا اور جھجھر شامل ہیں جہاں رات کے دوران اور دن میں بھی آتش زنی کے واقعات ہوئیں. فوج نے اضلاع میں فلیگ مارچ کیا. ریاست میں ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ متاثر رہا جس کی وجہ دہلی، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں اور
کشمیر اور چنڈی گڑھ کے لئے مختلف قومی ہائی ویز سے سروس میں خلل پیدا ہوگیا-
ریزرویشن کی مانگ کو لے کر جاٹ مظاہرین کے تشدد کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کے دوبارہ اپیل کی اور کہا کہ حکومت مسئلہ کا حل نکالے گی-